جالون: 20 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) علی ،بجرنگ بلی والے یوگی کے بیان پرراج ناتھ سنگھ کے حلقہ انتخاب لکھنومیں شیعہ حضرات سخت ناراض ہیں،جس کانقصان راج ناتھ سنگھ کوہوسکتاہے۔ایسے میں بی جے پی کے سنیئرلیڈراورمرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہناشروع کردیاہے کہ بی جے پی ذات ،مذہب کی سیاست نہیں کرتی ہے جب کہ پورے ملک میں بی جے پی کی طرف سے الیکشن اسی موضوع پرلڑاجارہاہے۔پورے ملک میں فرقہ پرستی پرالیکشن لڑنے اورعلی ،بجرنگ بلی جیسے متنازعہ بیانات دینے والی بی جے پی کے سنیئرلیڈراورمرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کادعویٰ ہے کہ ملک کے سبھی طبقات کو ساتھ لے کرچلنے والی بی جے پی حکومت کے میعاد کار میں میں ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور اگر ترقی کا پیہہ اسی طرح سے اتنی تیزرفتاری کے ساتھ جاری رہا تو2030 تک ہندوستان کا شمار ملک کے طاقت ور ممالک میں ہوگا۔مسٹر سنگھ نے سنیچر کو وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کبھی بھی ذات،مذہب کی سیاست نہیں کرتی ہے بلکہ ہر طبقے کے لوگوں کو آگے لے کربڑھنے میں یقین رکھتی ہے۔